: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سعودی،12مارچ(ایجنسی) واشنگٹن اور اس کے عرب اتحادیوں کی جانب سے شام میں امن مذاکرات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کے سینئیر وزراء سے ملاقات کی ہے۔ اقوام متحدہ کو امید ہے کہ شامی صدر بشار الاسد
اور باغی رہنمائوں کے درمیان پیر کے روز جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی بخوبی ہو جائے گی جس کے نتیجے میں شام میں جاری عارضی جنگ بندی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ امریکا اور سعودی عرب پچھلے پانچ سال سے جاری خانہ جنگی میں حزب اختلاف کی فورسز کے سب سے بڑے حامی ہیں اور وہ ان فورسز کو مذاکرات کی میز پر لاسکتے ہیں۔